بھارت نے کووڈاُنیس اِنفکشن سے شفایاب ہونے کے اعتبار سے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اب تک ساٹھ لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کے اعتبار سے بھارت کو عالمی سطح پر اوّل مقام حاصل ہے۔
جن پانچ ریاستوں میں کووڈ انیس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں، شفایاب ہونے والے آدھے سے زیادہ مریض، اِن پانچ ریاستوں کے ہی ہیں۔اِن میں مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالہ، آندھراپردیش اور تمل ناڈو شامل ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں کووڈ انیس مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح مزید بِہتر ہوکر 86 اعشاریہ ایک سات فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 89 ہزار سے زیادہ کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 60 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ملک میں سردست کورونا وائرس کے آٹھ لاکھ 67 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔ بھارت میں شرح اموات فی الحال ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ہے، جو عالمی سطح پر سب سے کم شرح ہے۔