مرکزی وزارت صحت نے تہواروں کے دوران کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤکوروکنے کے لئے معیاری طریقہ کار ایس او پی جاری کیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کووڈ-19انفکیشن کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے اس طرح کی تقریبات کے دوران احتیاطی اقدامات پر عملکرنا ضروری ہے۔ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ یا جن کو پہلے سے کوئی مرض لاحق ہو، حاملہخواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر پر رہنے کی صلاح دی جائے۔ وزارت نے انتظامیہسے مقامی حدود کی نشاندہی کرنے اور ان مقامات کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی کرنے کو کہاہے، جس میں تھرمل اسکریننگ، سماجی دوری اور ہاتھوں کو پاک وصاف کی سہولیات دستیاب ہوں۔ریلی اور وسرجن جلوسوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ نہیں ہونے چاہئے۔
کسی بھی حالت میں اس طرح کی ریلیوں میں لوگوں کی تعداد اورریلیوں کے مقامات انتظامی حدود میں ہونا چاہئے۔ نمائشوں، میلہ، پوجا پنڈال، رام لیلاپنڈال یا کوئی کنسرٹ اور ڈرامہ جیسی کوئی تقریبات کی منصوبہ بندی جو کئی دنوں یا ہفتوںکے لئے جاری ہو اس میں بھی احتیاطی اقدامات اختیار کرنے اور لوگوں کی تعداد کی حد مقررکرنے کی ضرورت ہے۔ متفرق اوقات اور محدود داخلہ جیسے طریقہ کار بھی اپنائے جاسکتے ہیں۔