نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے دن مسلسل تیسرے روز1500سے زیادہ کورونا کیس ظاہر ہوئے جس سے عوامی حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر1578کورونا کیس سامنے آئے جن میں 73مسافر بھی شامل ہیں اور اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد50712تک پہنچ گئی۔آج وادی کشمیر میں770جبکہ جموں صوبے میں 808کیس سامنے آئے ۔
ذرائع نے ضلع سطح کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر ضلع میں کورونا کے 267،بارہمولہ میں43،پلوامہ میں34،بڈگام میں 176،اننت ناگ میں41،بانڈی پورہ میں70،کپوارہ میں66،کولگام میں18،شوپیان میں8اور گاندر بل ضلع میں47کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں415،راجوری میں64،کٹھوعہ میں38 ،اُدھمپور میں101،سانبہ میں44،رام بن میں27،ڈوڈہ میں26،پونچھ میں49،ریاسی میں2،اور کشتواڑ ضلع میں42کیس سامنے آئے