جموں وکشمیر میں اسکولی تعلیم کے ڈائرکٹوریٹ نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے تحت اپنی ساجھیدار ریاست تمل ناڈو کے ساتھ ایک آن لائن ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں تمل ناڈو اور جموں کے طلبہ نے شرکت کی۔
آن لائن ثقافتی پروگرام کا انعقاد ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے تحت کیاگیا۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈائرکٹوریٹ نے لاک ڈاون کے دوران EBSBپروگرام کو آگے بڑھانے کےلئے طلبہ کو کچھ مخصوص مقاصد والی تفریحی سرگرمیوں میں شامل کیاہے۔ اسکولی تعلیم کے ڈائرکٹر انورادھا گپتا کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا اصل مقصد بھارت کی نسلی اور لسانی تنوع کی تقریب منانا اور ساجھیدار ریاست کی لسانی، ثقافتی اور روحانی تنوع کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ پروگرام کاآغاز جموں میں EBSB سیل کے سربراہ سرجیت سنگھ کے خیرمقدمی نوٹ کے ساتھ ہوا۔ روایتی لباس میں ملبوس طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے اور ساجھیدار ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے درمیان اتحاد کے رشتوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔