Monday, March 8, 2021
  • Login
  • Register
Southern News Network
Advertisement
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Health
  • Business
  • Education
  • Ladakh
  • Sports
  • World
Southern News Network
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Health
  • Business
  • Education
  • Ladakh
  • Sports
  • World
No Result
View All Result
Plugin Install : Cart Icon need WooCommerce plugin to be installed.
Southern News Network
No Result
View All Result

غیر یوٹی مزدوروں کو بغیر کووٹ رپورٹ ہی وادی پہنچایا جارہا ہے

SNN DESK by SNN DESK
July 24, 2020
in News In Urdu
0 0
0
Home News In Urdu


لورمنڈا میں 16ہزار مزدوروں میں سے 8ہزار کے ٹسٹ منفی باقی کیا۔۔۔؟
سرینگر/ 24جولائی/سی این آئی// بیرون وادی سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمونے حاصل کئے جانے کے بعد انہیں وادی آنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ ان میں سے جن افراد کے ٹسٹ مثبت آتے ہیں وہ تب تک سینکڑوں افراد میں یہ وائرس پھیلاتے ہیں جب تک انہیں اس بات کی اطلاع کی جاتی ہے ۔ادھر بی ایم او قاضی گنڈ نے بتایا کہ لور منڈا چیک پوسٹ پر اب تک 16ہزار غیر کشمیریوں کے نمونے حاصل کئے گئے ہیںجن میں سے 8ہزار کے ٹسٹ منفی آئے اور 130افراد کے ٹسٹ پازییٹو پائے گئے ہیں باقی افراد کے ٹسٹ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بیرون یوٹی سے سرکار کی جانب سے غیر ریاستی مزدوروں کی بڑی تعداد وادی لائی جارہی ہے تاکہ وادی میں رُکی پڑی تعمیراتی سرگرمیاں بشمول اینٹ بٹھوں کا کام شروع کیا جاسکے تاہم بہاری مزدوروں کی بڑی تعداد یہاں بغیر کووڈ ٹسٹ کے ہی داخل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ باہر سے آنے والے افراد کا ٹسٹ لور منڈا چیک پوسٹ پر کیا جاتا ہے تاہم ان کے نمونے حاصل تو کئے جاتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انہیں وادی بھیج دیا جاتا ہے ان کی رپورٹ آنے تک انہیں کسی بھی جگہ ٹھہرایا نہیں جاتا ۔ اس ضمن میں بی ایم او قاضی گنڈ ڈاکٹر ظہور احمد تانترے نے بتایا کہ ہم نے اب تک کل 16000بہاری مزدوروں کے نمونے لئے ہیں جن میں سے 8ہزار افراد کے ٹسٹ منفی آچکے ہیں اور 130مزدوروں کے ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے لیکن وہ سبھی اس وقت وادی میں ہیں جن کو اس بارے میں مطلع کیا جاچکا ہے ۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے خاص کر قاضی گنڈ کے لوگوںنے کہا ہے کہ ان بہاری مزدوروں کو بغیر کورنٹائن میں رکھے ہی وادی بھیج دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کو بھی زیادہ خطرہ ہے کہ وہ اس طرح سے وائرس کے زیادہ سے زیادہ شکار ہوجائیں گے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ بہاری مزدوروں کو یہاں لانے کا مطلب کشمیریوں کو کوروناوائرس کے منہ میں دھکیل دینا ہے ۔ اس دوران عوامی حلقوںنے کہا ہے کہ ایک طرف سرکار لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور اپنی جان بچانے کی تلقین کرتی ہے تو دوسری طرف بہاری مزدوروں کو بغیر کورنٹائن میں رکھے ہی وادی پہنچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جان بچنی چاہئے تعمیراتی کام تو ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس طرح سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہوسکتا ہے اسلئے سرکا رکو چاہئے کہ کسی بھی غیر یوٹی مزدور کو بغیر کورنٹائن میں رکھے یا ان کے ٹسٹ نگیٹو آئے انہیں یہاں آنے کی اجازت نہ دی جائے جس طرح سے ڈی سی سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ کسی بھی غیر یوٹی مزدور کو سرینگر کے احاطے میں بغیر کووڈ نگیٹو رپورٹ کے داخل ہونے کی اجاز ت نہیں ہوگی ۔ (سی این آئی )

ShareTweetSendSharePinShareShare
SNN DESK

SNN DESK

Next Post
Class IV job advertisement: Govt ‘gets’ over 5 Crore from J&K’s jobless youth

Class IV job advertisement: Govt 'gets' over 5 Crore from J&K’s jobless youth

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

No Result
View All Result

Recent Posts

  • Lightning sparked fire guts 8 Shops, 7 empty rooms in Rafiabad
  • Fresh snowfall in Gulmarg, rains lash plains in Kashmir
  • 125 girls among 155 students get top 10 positions as over 80% pass 12th class examination in Kashmir
  • Class 12th Result out For Kashmir Division
  • Sticky bombs’: Security forces redraw SOPs; ask public not to leave vehicles unattended

Recent Comments

    Southern News Network

    Powered By - Window Technologies

    Navigate Site

    • About Us
    • Contact Us
    • Home
    • Privacy Policy
    • Sample Page

    Follow Us

    No Result
    View All Result
    • Home
    • Kashmir
    • Jammu
    • National
    • Health
    • Business
    • Education
    • Ladakh
    • Sports
    • World

    Powered By - Window Technologies

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password? Sign Up

    Create New Account!

    Fill the forms below to register

    All fields are required. Log In

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist

    error: Content is protected !!