سرکار نے کہا ہے کہ ملک میں کووڈ-اُنیس مریضوں کے صحتیابہونے کی شرح مزید بہتر ہوکر اکیاسی اعشاریہ پانچ-پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوںمیں ستاسی ہزار سے زیادہ کووڈ مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 46 لاکھ 74 ہزارسے زیادہ لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھنے سے ملکمیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے اور اب یہ متاثر ہونے والے افراد کی محض16 اعشاریہ آٹھ-چھ فیصد ہے۔
اِدھر ایک ہی دن میں کووڈ-اُنیس کے 86 ہزار 508 نئے معاملاتسامنے آئے ہیں۔ اِس طرح ملک میں اب تک 57 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ فی الحالملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار ہے۔
وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جانچ کے عمل، متاثرہ افراد کا پتہلگانے اور علاج پر موثر عملدرآمد سے زیادہ لوگ ٹھیک ہورہے ہیں اور شرحِ اموات بھی کمہورہی ہے۔ سردست ملک میں شرحِ اموات ایک اعشاریہ پانچ-نو فیصد ہے، جو عالمی سطح پرسب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 129 اموات کی اطلاع ملیہے۔ اِس طرح اِس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 91 ہزار 149 ہوگئی ہے۔
اِدھر طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوںمیں 11 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ٹسٹ کئے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر چھ کروڑ 74 لاکھ سےزیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔