مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی صحتیابی کی شرح بہتر ہو کر 77 اعشاریہ دو تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 70 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
بھارت میں شرح اموات ایک اعشاریہ سات-تین فیصد ہے جو دنیا میں سب سے کم شرح ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 89 اموات کی خبر کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار 561 ہو گئی ہے۔
طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10 لاکھ انسٹھ ہزار سے زیادہ جانچ کی گئی ہیں ۔ اس طرح اب تک کیے گئے نمونوں کی جانچ کی کل تعداد 4 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔