مرکزی سرکار نے کہا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 سے صحت یاب ہونےوالے افراد کی شرح 85 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سےزیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روبہ صحت ہونے والوں کی تعدادمجموعی طور پر 57 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اِس طرح دنیا میں کووڈ سے صحت یابہونے والے افراد کی تعداد کے اعتبار سے بھارت کو پہلا مقام حاصل ہے۔ لوگوں کے لگاتارصحت یاب ہونے کے نتیجے میں ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔اِس وقت پورے ملک میں 9 لاکھ 7ہزار مریض زیر علاج ہیں۔ شرح اموات ایک اعشاریہ پانچپانچ فیصد ہے، جو دنیا میں سب سے کم شرح ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں 72ہزار 49 نئے مریضوں کے سامنے آنے کےنتیجے میں ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارتکا کہنا ہے کہ مرکز کی مؤثر حکمت عملی، مریضوں کا پتہ لگانے اور جانچ کے کام میں تیزیلانے کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح بڑھ گئی ہے، جبکہ شرح اموات میںکمی آئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 986 افراد کی موت کی خبر ملی۔ اس طرح کُل امواتکی تعداد ایک لاکھ چار ہزار 555 ہوگئی۔
طبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 11 لاکھ 99 ہزار سے زیادہ ٹسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 8کروڑ22 لاکھ ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اُدھر تلنگانہ سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے دوہزار 154 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ اس طرح ریاست میں اِس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعدادبڑھ کر دو لاکھ چار ہزار 748 تک پہنچ گئی ہے۔ کَل ریاست میں مزید دو ہزار 239 افرادصحت یاب ہوئے۔ اس طرح روبہ صحت ہونے والوں کی شرح بہتر ہوکر 86 اعشاریہ چار پانچ فیصدہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک ایک لاکھ 77 ہزار 8 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔